• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کا نوٹس لے لیا

شائع July 19, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے لاہور کی احتساب عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کور ٹ نے جن احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں، وہاں سے مقدمات دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے صرف 3 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات ہیں، دیگر 7 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات نہیں ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت نمبر ایک، 4، 7 اور 8 میں کوئی بھی مقدمہ زیرِ التواء نہیں ہے جبکہ احتساب عدالت نمبر 2 میں 36 مقدمات، احتساب عدالت نمبر 3 میں 18مقدمات، احتساب عدالت نمبر 6 میں 11 مقدمات زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد زیرِالتوا 65 مقدمات کو باقی تین عدالتوں میں منتقل کیا جائے گا۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے مقدمات احتساب عدالت نمبر 5 میں منتقل کیے جائیں گے، احتساب عدالت نمبر 3 کے مقدمات کو احتساب عدالت نمبر 10 میں منتقل کیا جائے گا۔

احتساب عدالت نمبر6 میں زیرِالتواء مقدمات کو احتساب عدالت نمبر 9 میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی عدالتِ عالیہ کی اولین ترجیح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024