• KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am
  • KHI: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:54am Sunrise 5:21am
  • ISB: Fajr 3:53am Sunrise 5:23am

کراچی: خاتون ڈی سی پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

شائع July 19, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

کراچی کے محکمہ ریوینیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بلال صدیقی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقلی کے دوران تفتیشی ٹیم کی حراست سے فرار ہوا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ اس کے فرار میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

ملزم نے 16 جولائی کو ڈیفنس بدرکمرشل میں اپنے پارلر میں محکمہ ریوینیو میں تعینات خاتون ڈی سی پر فائرنگ کی تھی جس سے ان کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔

ملزم کے خلاف درخشاں تھانے میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025