• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

مانسہرہ، سوات سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع July 18, 2024 اپ ڈیٹ July 19, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی طرح ایبٹ آباد، سوات، لوئر دیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش خطہ تھا۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024