• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm

وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے کا کوئٹہ سے جدہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

شائع July 18, 2024

وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ براہ راست فلائٹس شروس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیر اعظم سے کوئٹہ سے جدہ براہ راست پرواز کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم نے پی آئی اے کو فلائٹ شروع کرنے کی ہدایت کی۔

ہفتے میں 2 دن کوئٹہ سے براہ راست جدہ کے لیے فلائٹس کا اجرا کیا جارہا ہے جس کا آغاز 6اگست سے کیا جائے گا۔

سیلز پروموشن اور حج وعمرہ کوآرڈینیشن افیسر شبیر ترین نے بتایا کہ ہفتے میں 2فلائٹس کا اجرا ہوگا جو اتوار اور پیر کے روز کوئٹہ سے براہ راست جدہ جائیں گی۔

انھوں نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ 2 فلائٹس کے ذریعے ہفتے میں 340مسافروں کو کوئٹہ سے جدہ لے جایا جاسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کوئٹہ سے جدہ کے لیے براہ راست فلائٹس چلائی جاتی تھیں تاہم سال 2019میں کورونا وائرس کے باعث کوئٹہ سے بیرون ملک فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور پھر کورونا وائرس کے بعد کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر رن وے پر تعمیراتی کاموں کے وجہ سے غیرملکی فلائٹس کا اجرا نہیں ہوسکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے 5سال بعد دوبارہ بین الاقوامی پروازوں کا اجرا کیا جارہا ہے، عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئٹہ سے براہ راست فلائٹ کے آغاز سے بلوچستان کے لوگ آئندہ اسلام آباد، کراچی یا لاہور شہر وغیرہ جانے کی تکالیف اٹھانے سے بچ جائیں گے اور ان کا قیمتی وقت، پیسہ اور توانائی ضائع نہیں ہوگی۔

دوسری جانب گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی جانب سے جاری بیان میں کوئٹہ سے براہ راست جدہ کے لیے فلائٹس کے آغاز کے فیصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز حکام کا کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ خصوصی عمرہ پروازیں چلانے کا ایک عوام دوست فیصلہ انتہائی لائق تحسین اقدام ہے جس کے مطابق پی آئی اے کی 6 اگست 2024 سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئٹہ سے جدہ براہ راست پروازیں شروع کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس احسن اقدام سے پورے صوبے کے عوام کو سعودی عرب جانے سے پہلے اسلام آباد، کراچی یا لاہور وغیرہ جائے کی مجبوری سے چھٹکارا حاصل ہوجائے اور میں بحیثیت گورنر بلوچستان پورے صوبے کے عوام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، ان کی ٹیم اور پی آئی اے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024