• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کراچی میں شدید گرمی کے سبب اموات میں اضافہ

شائع July 18, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی میں شدید گرمی کے سبب اموات میں اضافہ ہوا ہے، 36 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 17 افراد انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مختلف مقامات سے لاشیں ایدھی اور چھیپا سرد خانوں میں منتقل کی گئیں، مرنے والوں میں بیشتر افراد نشے کے عادی تھے، اموات لسبیلہ، گلشن اقبال، لیاری، جہان آباد ، لانڈھی اور گارڈن سے رپورٹ ہوئیں۔

ادھر، محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات سول ہسپتال میں رپورٹ ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ جون سے ابتک مجموعی طور پر ہیٹ اسٹروک سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 10 محرم الحرام کے موقع پر شدید گرمی نے عزاداروں سمیت اہلیان کراچی کو بے حال کردیا تھا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کیے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024