• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18رکنی دستہ شرکت کرے گا

شائع July 17, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

پیرس اولمپکس میں پاکستان کا 18 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا جس کا پہلا گروپ جمعہ کو فرانس روانہ ہو گا۔

ڈان نیوز کے مطابق تین شوٹرز اور دو آفیشلز پر مشتمل پاکستان کے ایتھلیٹس کا پہلا گروپ جمعہ کو پیرس روانہ ہوگا۔

پاکستان کی شوٹنگ ٹیم میں کشمالہ طلعت، غلام مصطفی بشیر اور گلفام جوزف شامل ہیں جبکہ تیراکی میں جہاں آرا اور جیولین میں حصہ لینے والے اتھلیٹ ارشد ندیم افتتاحی تقریب میں قومی دستےکی قیادت کریں گے۔

قیام پاکستان سے لے کر اب تک قومی ایتھلیٹس نے تمام تینوں اولمپک گولڈ میڈل ہاکی کے ایونٹ میں جیتے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ہاکی کی ٹیم اپنی ابتر کارکردگی کی وجہ سے ایونٹ کے لیے کوالیفائی ہی نہیں کر سکی۔

اس کے علاوہ پاکستان کے ایتھلیٹس اولمپکس میں تین سچاندی اور دو کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔

پاکسان نے آخری اولمپک میڈل 1992 میں جیتا تھا جب قومی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024