• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا، شدت 54 ڈگری محسوس کی گئی

شائع July 17, 2024
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

کراچی میں 10 محرم الحرام کے موقع پر شدید گرمی نے عزاداروں سمیت اہلیان کراچی کو بے حال کردیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا اور گرمی کی شدت 54 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے اور کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل بند ہونے سے شدید حبس اور گرمی سے شہری بالخصوص جلوس میں شریک عزادار بے حال ہو گئے۔

کراچی میں سمندری ہواؤں کی بندش اور حبس کے سبب درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا اور 54 ڈگری تک محسوس کیا گیا۔

گرمی کے سبب عزادار بے حال ہو گئے اور جلوس میں شریک 250 سے زائد افراد گرمی کی شدت سے بیہوش ہوگئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے 20 جولائی تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے لیکن کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، کراچی اور سجاول میں چند مقامات پر آندھی و جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024