• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

کینیڈا: ٹورنٹو میں ریکارڈ طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال، بجلی معطل، ٹریفک کا نظام درہم برہم

شائع July 17, 2024
فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز

ریکارڈ طوفانی بارشوں کے بعد کینیڈا کے معاشی حب ٹورنٹو کے کچھ حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، شہر میں بجلی کی فراہمی معطل، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ فضائی آپریشن بھی معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق مقامی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ٹورنٹو ہائیڈرو نے کہا کہ وہ ٹرانسمیشن اسٹیشن میں سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، کمپنی نے بتایا کہ سہ پہر 3 بجے تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار سے صارفین بجلی سے محروم تھے۔

ٹورنٹو کے بلی بشپ ہوائی اڈے نے کہا کہ ایئر پورٹ پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں یا انہیں منسوخ کردیا گیا ہے۔

انوائرنمنٹ کینیڈا نے رپورٹ کیا کہ منگل کو ٹورنٹو میں تقریباً 100 ملی میٹر (4 انچ) بارش ہوئی، اس بارش نے 1941 میں شہر میں ایک دن کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں شہر بھر میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی نظر آئیں، کاریں تقریباً ڈوب گئیں۔

ماہرین موسمیات نے کہا کہ منگل کو ہونے ریکارڈ بارش شہر پر اثر انداز ہونے والے مسلسل تین طوفانوں کے زیر اثر ہوئی۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024