• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، صدر مملکت، وزیر اعظم کی پرزور مذمت

شائع July 16, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔

صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکےساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کےخلاف پاک فوج اوردیگرسیکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسزکی کارکردگی کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حملےمیں شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اورجری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے حملےمیں شہید ہونیوالے پاک فوج کےجوانوں، فرنٹئیرکانسٹیبلری کے لانس نائیک کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

یاد رہے کہ انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بنوں چھاؤنی میں دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا، دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024