• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب ٹیم عمران خان، بشریٰ بی بی سے تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی

شائع July 16, 2024
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان
عمران خان اور بشریٰ بی بی —فائل فوٹو: فیس بک/عمران خان

قومی احتساب بیوزرو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد عمران خان اور بشریٰ بی بی سے انکوائری کی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا آج تیسرا روز تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی عمران خان اور بشری بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

14 جولائی کو وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

13 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024