• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا، فضل الرحمٰن

شائع July 16, 2024

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں کیونکہ اس سے انتشار مزید بڑھے گا لہٰذا موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا اور جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی، اس وقت تک ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں کیونکہ اس سے انتشار مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے، طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں گے، ملک اور خود ان کے لیے اتنا ہی بہتر ہو گا۔

مولانا فضل الرحمٰن اگر ایسا نہ ہوا تو بگاڑ بڑھے گا لہٰذا مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل پورے ملک میں ازسرنو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024