• KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:22pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:23pm Isha 6:50pm
  • KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:22pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:23pm Isha 6:50pm

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

شائع July 15, 2024
پولیس کی جانب سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی — فائل فوٹو: ٹی آر ٹی اسکرین گریب
پولیس کی جانب سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی — فائل فوٹو: ٹی آر ٹی اسکرین گریب

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر 10 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے درخواست پر سماعت کی۔

گزشتہ روز لاہور پولیس نے اڈیالا جیل جاکر 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی، جس کے بعد آج عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا وائس میچنگ، فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانا ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا بارہ مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

عمران خان کا تھانہ سرور روڈ میں درج 5، تھانہ گلبرگ کے 3 مقدمات اور تھانہ ریس کورس، تھانہ شادمان، تھانہ مغلپورہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ایک، ایک مقدمے میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2025
کارٹون : 15 جنوری 2025