• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سینیٹ رکنیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

شائع July 15, 2024
محسن نقوی — فائل فوٹو: اے پی پی
محسن نقوی — فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر داخلہ وسینیٹر محسن نقوی نے سینیٹ رکنیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی, درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ محسن نقوی کو سینیٹ کا دفتر سنبھالنے سے روکا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق محمد فہد شبیر نامی شہری نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں وزارت قانون، وزارت بین الصوبائی رابطہ، سیکرٹری داخلہ، محسن نقوی، الیکشن کمیشن اور پی سی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ محسن نقوی کو سینیٹ کا دفتر سنبھالنے سے روکا جائے، محسن نقوی کے خلاف کو وارنٹو کی رٹ جاری کی جائے، پوچھا جائے وہ کس قانون کے تحت رکن سینیٹ ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر ہونے کے باعث رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے نااہل قرار پائے تھے، محسن نقوی کی رکن پارلیمنٹ بننے کے لیے نااہلی اب بھی برقرار ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پی سی بی کے آئین کی شق 7 کے مطابق چیئرمین پی سی بی آفیسر آف پرافٹ ہوتا ہے، آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 ڈی کے مطابق آفس آف پرافٹ چلانے والا رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 کی دیگر ذیلی دفعات کے تحت بھی محسن نقوی رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، جو 28 جون کو درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی ، جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024