• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

شائع July 15, 2024
شاہ محمود قریشی— فائل / فوٹو: ڈان
شاہ محمود قریشی— فائل / فوٹو: ڈان

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں سابق وزریر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق فاضل جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ جو چالان کی کاپی ان کے مؤکل کو ملی وہ ادھوری ہے اور جو ثبوت پولیس نے ہمیں یو ایس بی میں فراہم کرے تو وہ یو ایس بی بھی خالی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ آج شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات ہیں۔

6 جولائی کو 9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان جمع کرادیا تھا۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024