• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:19pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:25pm

ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار، کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شائع July 15, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے بعض اضلاع اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

آج صبح پشاور میں درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب ڈیرہ اسمعیل خان، باجوڑ، دورش، چترال اور پتن میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، لنڈی کوتل، خیبر، مالاکنڈ اور پشاور میں بارش جبکہ بالائی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور مرطوب ہے، محکمہ موسمیات نے آج رات کو وفاقی دارالحکومت میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم آج شام یا رات میں مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور منڈی بہا الدین میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گوجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی اپنے عروج پر ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، شیرانی، کوہلو، جھل مگسی، خضدار اور لسبیلہ میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے تاہم محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، گھوٹکی اور گردو نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024