• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

الکاراز ومبلڈن اوپن کے دفاع میں کامیاب، جوکووچ کا 25واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور

شائع July 15, 2024
لگاتار دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن جیتنے والے اسپین کے اسٹار کارلوس الکاراز— فوٹو: اے ایف پی
لگاتار دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن جیتنے والے اسپین کے اسٹار کارلوس الکاراز— فوٹو: اے ایف پی

اسپین کے 21سالہ ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے انہیں ومبلڈن اوپن کے فائنل میں شکست دے دی۔

ٹینس کے شائقین کو فال کے سب سے بڑے ومبلڈن اوپن فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کی امید تھی کیونکہ گزشتہ مرتبہ بھی یہی دونوں حریف ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے۔

ومبلڈن اوپن کا فائنل دیکھنے کے لیے کینسر کے مرض سے لڑتی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کی صاحبزادی شہزادی چارلٹ بھی موجود تھیں اور کیٹ مڈلٹن کا کورٹ میں آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر پرتپاک استقبال کیا۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا اسٹیڈیم آمد پر ایک انداز— فوٹو: رائٹرز
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا اسٹیڈیم آمد پر ایک انداز— فوٹو: رائٹرز

لیکن گزشتہ سال جوکووچ اور الکاراز کے درمیان پانچ سیٹوں پر محیط اور 4 گھنٹے 42 تک جاری رہنے والا سنسنی فائنل میچ اس مرتبہ شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا۔

نوجوان اسٹار نے 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن کو محض ڈھائی گھنٹے کے بعد مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

7 مرتبہ کے ومبلڈن چیمپیئن کی کچھ عرصہ قبل ہی گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی اور وہ اس سال کوئی بھی ایونٹ میں جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔

ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواب لے کر کورٹ میں اترنے والے سربیا کے سپر اسٹار اس بار فائنل میں بالکل بے بس نظر آئے جس اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ الکاراز نے پہلے دونوں سیٹس 75منٹ سے بھی کم وقت میں 2-6، 2-6 سے اپنے نام کر لیے۔

میچ میں پوائنٹ گنوانے پر نوواک جوکووچ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں پوائنٹ گنوانے پر نوواک جوکووچ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

تاہم اگلے سیٹ میں جوکووچ نے نوجوان ہسپانوی کھلاڑی کے خلاف نسبتاً مزاحمت دکھائی اور وہ بریک پوائنٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے البتہ 21سالہ نوجوان کی پھرتی کے سامنے 37سالہ اسٹار کا تجربہ بھی رائیگاں گیا۔

تیسرا سیٹ ٹائی بریک پر گیا لیکن الکاراز نے جوکووچ کو میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا اور 7-6 سے سیٹ اپنے نام کر کے ومبلڈن اوپن کا کامیابی سے دفاع کیا اور چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی الکاراز یکے بعد دیگرے فرنچ اور ومبلڈن اوپن جیتنے والے دنیا کے محض چھٹے کھلاڑی بھی بن گئے۔

میچ کے اختتام پر دونوں رنر اپ نوواک جوکووچ اور فاتح کارلوس الکاراز کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی
میچ کے اختتام پر دونوں رنر اپ نوواک جوکووچ اور فاتح کارلوس الکاراز کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

الکاراز کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس کی تعداد چار ہو گئی ہے اور وہ اوپن ایرا میں 21سال یا اس سے کم عمر میں چار گرینڈ سلیم جیتنے والے بورس بیکر، بی جورن بورگ اور میٹس ویلنڈر کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024