• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

شائع July 14, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان کے ردعمل میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پرگندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں، پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔

انہوں نے بیرسٹر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں، ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نکلس چوری کریں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قیمتی گھڑیاں اور قیمتی نیکلس قوم کی ملکیت ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتوں کے جرم میں جیل میں قید ہیں، ڈائیلاگ اور بھڑکیں مت ماریں گھڑیوں اور نکلس کی رسیدیں نکالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے اور وفاقی ، صوبائی وزرا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024