• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

صدرِ پاکستان اور وزیراعظم شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

شائع July 14, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ابھی معلوم ہوا کہ سابق صدر ٹرمپ کو ایک انتخابی ریلی میں گولی ماری گئی، یہ ایک چونکا دینے والی پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں اور سابق صدر کی جلد صحتیابی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا اور حملے میں اِنسانی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں، ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلا ک کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

دیگر سربراہان مملکت کی ٹرمپ پر حملے کی مذمت

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کرخوشی ہوئی کہ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلی کے مناظر دیکھ کر حیرت زدہ ہیں، انہوں نے معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کو ناقابل قبول قرار دیا۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی تشدد کے خلاف سب کو اکٹھا کھڑا ہونا چاپیے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025