• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

خلیل الرحمٰن قمر معروف اداکاروں پر تنقید کرکے شہرت حاصل کرتے ہیں، ریشم

شائع July 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کا دماغ جب کام نہیں کرتا اور وہ فارغ ہوتے ہیں، تب وہ معروف شخصیات پر تنقید کرکے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ریشم نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر کی صحت خراب ہوئی ہے، وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز بہت بڑے فنکار ہیں، ایسے فنکار کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں، ڈراما ساز کو ان کے لیے ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا، ان کی بات غلط ہے۔

اسی دوران ریشم نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے نعمان اعجاز کو بھائی بنایا ہوا ہے اور دونوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

فلم اسٹار کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر ذرا ہوشیار اور چالاک لکھاری ہیں، جب ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا یا ان کا دماغ فارغ ہوتا ہے تو وہ بڑے بڑے اداکاروں کے خلاف بات کرکے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کے مطابق جب لکھاری نے ماہرہ خان کے خلاف بھی بات کی تھی، تب بھی انہوں ںے خلیل الرحمٰن قمر کی مخالفت جب کہ سپر اسٹار ماہرہ خان کی حمایت کی تھی۔

صبا قمر کے لباس پر خلیل الرحمٰن قمر کی بات پر انہوں نے کہا کہ لباس کا معاملہ اداکارہ کا ذاتی معاملہ ہے، وہ کون ہوتے ہیں، ان کے لباس پر بات کرنے والے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر کو صبا قمر کے لباس پر بات نہیں کرنی چاہیے تھی، وہ اچھی اور ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، لباس کا معاملہ ان کا اور ان کے خدا کا ہے۔

اداکارہ نے خلیل الرحمٰن قمر کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ ان کی صحت خراب ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024