• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ پر میسیجز کی ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

شائع July 13, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر مختلف زبانوں کو سمجھنے، پڑھنے اور لکھنے والے افراد کے لیے آسان بنانے کے لیے اس میں ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر گوگل ٹرانسلیشن سسٹم کو منسلک کیا جائے گا اور مذکورہ سسٹم لائیو ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔

یعنی صارف چیٹنگ باکس میں رہتے ہوئے ہی دوسری سمجھ میں نہ آنے والی زبانوں کے میسیجز کا ترجمہ پڑھ سکیں گے۔

فیچر کے تحت سیٹنگ میں جاکر میسیجز کو ترجمہ کرنے کے فیچر کو آن کرنا پڑے گا، جس کے بعد آنے والے میسیجز ترجمہ ہوجائیں گے۔

اسی فیچر کے تحت نہ صرف آنے والے میسیجز بلکہ بھیجے جانے والے میسیجز کو بھی دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت پیش کی جائے گی۔

ابھی مذکورہ فیچر ابتدائی ازمائشی مراحل میں ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا، جس کے بعد اسے ریلیز کیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر گوگل ٹرانسلیشن کی طرز پر کام کرے گا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ گوگل کی ہی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔

ابتدائی طور پر بڑی زبانوں کو ترجمہ کرنے کی سہولت دی جائے گی، جسا کہ عربی، فرانسیسی، ہسپانوی اور اطالوی اور جرمن زبانیں وغیرہ، تاہم ترتیب وار اسے مزید زبانوں تک پھیلایا جائے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024