• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

لاہور میں ایک دن میں زیادہ بارش کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شائع July 12, 2024
یکارڈ بارش کے باعث شہر کا بیشتر حصہ تالاب بن گیا — فوٹو: اے ایف پی
یکارڈ بارش کے باعث شہر کا بیشتر حصہ تالاب بن گیا — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں مون سون کے تیسرے اسپیل میں بارش کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ایک دن میں لاہور میں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں جمعہ کو ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا اور بارش سے لاہور کے متعدد علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

ریکارڈ بارش کے باعث شہر کا بیشتر حصہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا اور بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

لاہور کے تاج پورہ میں سب سے زیادہ 315 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، گلشن راوی، ہربنس پورہ، سبزہ زار اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

تاج پورہ کے علاقے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے علاقہ مکینوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈپٹی کمشنرلاہور نے واضح کیا کہ محکمہ موسمیات نے شام سے بارش کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اس کے برعکس صبح سویرے ہی بارش تسلسل سے جاری ہے۔

بارش کے باعث لاہورکے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی ترسیل کا نظام بھی بری طرح متاثر رہا۔

دوسری جانب بارش سے لاہور میں ایک دن میں سب زیادہ بارش کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مون سون کی آج ہونے والی بارش میں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جہاں اس سے قبل اتنی بارش 44سال قبل ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ برس سب سے زیادہ 291 ملی میٹر بارش لکشمی چوک پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024