بابر اعظم سے دوستی میں کوئی حرج نہیں، یشما گل
مقبول اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم سے دوستی کرنے یا ہونے میں کوئی حرج نہیں جب کہ دوسرے کرکٹرز سے بھی دوستی کی جا سکتی ہے۔
یشما گل حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں کرکٹرز سے میسیجز پر بات کرنے سے متعلق یشما گل کی جانب سے کی گئی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔
وائرل کلپ میں انہوں نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ انہیں بابر اعظم پسند ہیں، کیوں کہ وہ عالمی سطح پر نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی اچھی کارکردگی نہ صرف ان کی اپنی بلکہ پاکستان کی بھی کامیابی ہے، اس لیے ہی انہیں وہ پسند ہیں۔
کرکٹرز کی جانب سے میسیجز آنے کے سوال پر یشما گل نے مسکراتے ہوئے جواب دینے کے بجائے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کون سے کرکٹرز کن اداکارائوں کو میسیجز کر رہے ہیں؟
یشما گل نے دعویٰ کیا کہ انہیں کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ انہیں کوئی کرکٹر میسیجز بھیجتا ہے اور انہیں بھی کوئی کرکٹر میسیج نہیں بھیجتا اور نہ ہی وہ اس معاملے کی مزید تفصیلات جانتی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے بھی کبھی کسی کرکٹر کو کوئی میسیج نہیں بھیجا۔
کرکٹرز سے دوستی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر یشما گل نے کہا کہ نہ انہیں کبھی کسی کرکٹر کا میسیج آیا، نہ انہوں نے کسی کو میسیج بھیجا، نہ کبھی وہ کسی کرکٹر سے کہیں ملیں، نہ کبھی کچھ ہوا اور اسی وجہ سے ہی ان کے درمیان کوئی تعلق اور دوستی بھی نہیں ہوئی۔
یشما گل نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز سے دوستی ہوسکتی ہے اور یہ کہ کیوں ان سے دوستی نہیں کی جا سکتی، وہ اتنے اچھے ٹیلنٹڈ ہیں اور ہمارے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے میزبان کی جانب سے بابر اعظم سے دوستی کی بات پر مسکراتے ہوئے وضاحٹ کی کہ وہ قومی کرکٹر سے دوستی کرنا نہیں چاہتیں لیکن اگر ان سے دوستی ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
یشما گل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے دوستی کی جا سکتی ہے اور اگر ان سے دوستی ہوجائے تو اس میں کوئی برائی یا حرج نہیں۔