• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سپریم کورٹ فیصلے سے ہمارے مؤقف کی جیت ہوئی، علی امین گنڈاپور

شائع July 12, 2024
—  فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک اصولی مؤقف اختیار کیا تھا، آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے موقف کی جیت ہوئی۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ اراکین، سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ انتظامی سیکرٹریزنے شرکت کی۔

وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق تھیں، آج ہمیں ہمارا حق مل گیا، ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا، مخصوص نشستیں نہ ملنے سے ہمیں اسمبلیوں میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک ٹیم بن کر کام کیا اور کامیابی حاصل کی، اس دوران بھر پور ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام کے حقوق کے لئے اسی طرح ایک ٹیم بن کر کام کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ انتخابی نشان واپس لینا سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 80 آزاد ارکان میں 39 ارکان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں، باقی 41 ارکان 15 دن میں واضح کریں کہ انہوں نے کس جماعت سے الیکشن لڑا ؟ الیکشن کمیشن تصدیق کرکے متعلقہ ارکان کو سیاسی جماعت کا رکن قرار دے، پی ٹی آئی مخصوص سیٹوں کی 15 دنوں میں الیکشن کمیشن کو فہرست دے، فیصلہ کا اطلاق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔

عدالت نے سنی اتحاد کونسل کی نشستوں سے متعلق اپیل مسترد کردی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024