• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

شائع July 12, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا، وہ دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اب اب شاہینز ہفتے کی علی الصبح پونے تین بجے آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ٹیم براستہ دبئی برسبین پہنچے گی، جہاں سے وہ ڈارون روانہ ہوگی، دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

چار روزہ میچوں کی سیریز کے لیے شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان ہوں گے، صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

دو چار روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر حنین شاہ انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو ٹیم میں شامل ہے۔

پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون جائیں گے، وہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے۔

پاکستان میں انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024