• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عوام کو ایک دن میں دوسرا جھٹکا، بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی بھی منظوری

شائع July 11, 2024
نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی — فائل فوٹو: ڈان
نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی — فائل فوٹو: ڈان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی ہے اور گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔

ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے پر گھریلو صارفین کے لیے 200 روپے، ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 400 روپے اور ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے پر 800 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے کی منظوری دی جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔

بجلی کے کمرشل صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے اور کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر 1250 روپے ہوجائیں گے۔

زرعی ٹیوب ویلز صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ان صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ 4 جولائی کو وفاقی کابینہ نے مختلف کیٹیگریز کے لیے بجلی کے فکسڈ چارجز میں بھی اضافے کی منظوری دی تھی۔

قبل ازیں جمعرات کو نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کر لی تھی۔

نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کی درخواست منظور کر لی جس میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے اضافے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 7روپے 12 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا اور نوٹی فکیشن کا اجرا ہوتے ہی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024