• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کم کارڈیشین بہن سمیت اننت امبانی کی شادی میں بھارت پہنچ گئیں

شائع July 11, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بھارتی صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے کم کارڈیشین اپنی بہن کھلوئی کارڈیشین کے ہمراہ بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق دونوں بہنیں 10 جولائی کو بھارت پہنچیں، ان کے علاوہ دیگر ہولی وڈ شخصیات بھی شادی میں شرکت کے لیے پہنچی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے پریانکا چوپڑا بھی شوہر کے ہمراہ بھارت پہنچی ہیں جب کہ دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای او) مالکان، اعلیٰ ملازمین، متعدد ممالک کے سابق اور موجودہ سربراہان سمیت سیاست دان، سفارت کار، سماجی شخصیات اور شوبز شخصیات بھی بھارت پہنچ چکی ہیں۔

اننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ سے 12 جولائی کو ہوگی اور ان کی شادی کی تقریبات گزشتہ برس سے جاری ہیں۔

مکیش امبانی کی جانب سے بیٹے کی منگنی اور شادی کے سلسلسے میں نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ممالک میں بھی پرتعیش پارٹیاں رکھی گئیں اور بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں سے پرتعیش پارٹیاں جاری ہیں۔

گزشتہ ہفتے اننت امبانی کی شادی میں جسٹن بیبر کی پرفارمنس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جب کہ شادی کی سنگیت کی تقریب میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ سمیت دیگر بولی وڈ اداکار بھی پرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024