محرم الحرام: کراچی میں 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے
کراچی پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا جس کے مطابق 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق محرم الحرام میں ایک ہزار 49 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی۔
مجالس پر 4 ہزار 392 جبکہ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
پولیس ترجمان کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر ایک ہزار 927 افسران اور جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان بھی موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ ہوگا۔