• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

حکومت خیبرپختونخوا کا پشاور سے نوشہرہ تک بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

شائع July 10, 2024
—تصویر: ٹرانس پشاور
—تصویر: ٹرانس پشاور

حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی دارالحکومت پشاورسے ضلع نوشہرہ تک بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں چمکنی تا پبی روٹ شروع کیا جائے گا۔

حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے شروع کیے جانے والے مجوزہ منصوبے کے تحٹ بی آر ٹی بسوں میں والدین کے ساتھ 5 سال تک بچے مفت سفرکریں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور کے علاقہ چمکنی تا حیات آباد رنگ روڈ کو بھی بی آرٹی روٹ ڈکلیئر کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ عمل امین گنڈاپور نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے شہری علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بہترین سفری سہولت دینے کے کیے متعلقہ اداروں کو منصوبے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024