• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یورو 2024ء: اسپین فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

شائع July 10, 2024
اسپین نے فائنل مین رسائی حاصل کرلی—تصویر: رائٹرز
اسپین نے فائنل مین رسائی حاصل کرلی—تصویر: رائٹرز

یورپیئن چیمپیئن شپ (یورو) 2024ء کے مقابلے جاری ہیں جس کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پہلے ہاف کا کھیل انتہائی تیز کھیلا گیا جہاں 8ویں منٹ میں فرانس کے کولو موآنی نے گول اسکور کرکے فرانس کو برتری دلوائی، جس کے بعد اسپین کی ٹیم دباؤ میں نظر آئی لیکن یہ زیادہ دیر قائم نہ رہا اور 21ویں منٹ میں اسپین کے لامین یمال نے گول باکس کے باہر سے شاندار گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

گول اسکور کرکے لامین یمال یورو کی تاریخ کے کم عمر ترین گول اسکورر بن گئے۔ 16 سالہ یامل فٹبال کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہیں جبکہ یہ اسپین کے ساتھ ان کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے۔

پہلے گول کے 4 منٹ بعد ہی اسپین کے اولمو نے شاندر موو بنایا جو بہ ظاہر فرانس کے کونڈے سے ٹکرا کر گول ہوگیا جسے پہلے اوون گول قرار دیا گیا لیکن بعد میں یہ گول اولمو کے نام کردیا گیا۔

یوں پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور 1-2 ہو چکا تھا جوکہ ثابت کررہا تھا کہ دوسرا ہاف کتنا دلچسپ ہونے والا ہے۔

دوسرے ہاف میں 2018ء کی فیفا ورلڈ کپ چیمپیئن فرانس نے مسلسل گول اسکور کرنے کی کوششیں کیں لیکن اسپین نے مضبوط دفاع کیا اور یوں اسپین نے یہ میچ 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ 15 جون سے جرمنی میں یورو 2024ء کے مقابلوں کا آغاز ہوا، ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں یورپ کی 24 فٹبال ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اسپین کا فائنل میں ٹاکرا کس سے ہوگا؟ اس کا فیصلہ آج کے دوسرے سیمی فائنل میں ہوگا کہ جہاں جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024