• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

قائد آباد میں پولیس مقابلے میں مشتبہ شخص ہلاک، اہلخانہ کے احتجاج پر تین اہلکار معطل

شائع July 9, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے میں مشتبہ شخص کی ہلاکت اور اہلخانہ کے احتجاج کے بعد تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ منگل کی صبح چشتیہ آستانہ کے قریب بلال ٹاؤن کے علاقے کالا پانی میں گشت پر مامور پولیس نے دو مشتبہ افراد کو چیکنگ کے لیے روکا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص گولی لگنے سے مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے مارے گئے مشکوک ملزم کے قبضے سے 30 بور کا ایک پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد میں اس کی شناخت 26 سالہ عاطف نسیم خان کے نام سے ہوئی جو کالا پانی کے علاقے کا رہائشی تھا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کی شام قائد آباد کی داؤد چورنگی پر رشتہ داروں اور مکینوں نے مارے گئے ملزم کی لاش سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا جس سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔

بعدازاں ایس پی ملیر سعید رند موقع پر پہنچے اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین میت کو لے کر روانہ ہو گئے۔

ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ لواحقین زخمی ملزم کو ہسپتال نہ بھیجنے پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت پر احتجاج کر رہے تھے، عاطف کی ٹانگ پر گولی لگی تھی اور مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ اس کی موت بہت زیادہ خون بہنے سے ہوئی کیونکہ انہیں بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا گیا۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ ایمبولینس تاخیر سے پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ ملیر کے ایس پی نے مقابلے میں حصہ لینے والے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا اور ان کی ممکنہ غفلت کا پتہ لگانے کے لیے انکوائری کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024