• KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm
  • KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm

زندگی کے 52 سال مکمل ہونے کے جشن کی ویڈیو پرعفت عمر کو تنقید کا سامنا

شائع July 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے حال ہی میں زندگی کے 52 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی انہیں شیئر کیا گیا۔

اداکارہ نے زندگی کی نصف صدی مکمل ہونے پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں صرف 52 اور میں لکھا۔

مذکورہ ویڈیو بیرون ملک کھچوائی گئی تصاویر پر مشتمل ہے، جس میں عفت عمر کو جینز کی پینٹ اور ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر کو دیکھ کر بلکل بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ اداکارہ کی عمر 52 سال ہوچکی ہے، تاہم انہیں ان کی ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے عفت عمر کی ویڈیو پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لباس کو بولڈ نہ صرف بولڈ قرار دیا بلکہ اسے غیر مہذب بھی لکھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو عمر کے طعنے بھی دیے اور لکھا کہ 52 سال کی عمر میں ان کا یہ حال بن چکا ہے، مزید ضعیف العمر ہوں گی تو وہ کیا کریں گی؟

مداحوں نے ان کے انداز اور لباس کو ناپسند کرتے ہوئے انہیں عمر کے طعنے بھی دیے اور ان کے لیے سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

جہاں صارفین نے ان پر تنقید کی اور ان کے لباس کو نامناسب اور فحش قرار دیا، وہیں بعض افراد نے ان کی فٹنیس اور صحت پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔

کچھ صارفین نے ان کی صحت، خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ وہ کہیں سے بھی 52 سال کی خاتون نہیں لگتیں۔

بعض مداحوں نے انہیں نوجوان لڑکیوں کی طرح خوبصورت قرار دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ وہ 52 سال کی نہیں بلکہ 25 سال کی لگ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025