• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کی گرفتاری غلط فہمی پر مبنی قرار

شائع July 8, 2024
— فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز
— فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ(پی آئی اے) کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کی گرفتاری پاکستانی سفارت خانے نے غلط فہمی پر مبنی قرار دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری میجر کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ بحرین کے ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا تھا جہاں سے مسافروں سے رابطہ کر کے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بحرینی سیکیورٹی حکام کی جانب سے ایئرپورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کے لیے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کے لئے مامور کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں مبینہ طور پر مسافروں کے سامان سے چوری کے الزام پر پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024