’کبھی میں کبھی تم‘ کے ذریعے فہد مصطفیٰ کی ایک دہائی بعد ٹی وی پر واپسی

شائع July 8, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

مقبول اداکار فہد مصطفیٰ کا تقریبا ایک دہائی بعد پہلا ڈراما ’کبھی میں، کبھی تم‘ نشر کردیا گیا، جسے اب تک شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر بھی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دے رہےہیں۔

ڈرامے کی کہانی ٹرائی اینگل محبت پر مشتمل ہے، یعنی ڈرامے کے مرکزی کردار ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ کی ایک دوسرے سے محبت سے قبل دوسری جگہ محبت ہوتی ہے۔

ڈرامے میں جاوید شیخ اور مایا علی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں اور حیران کن طور پر ڈرامے میں مایا علی نے ہانیہ عامر کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

’کبھی میں کبھی تم‘ تقریبا ایک دہائی بعد فہد مصطفیٰ کا پہلا ڈراما ہے، ان کا آخری ڈراما 2015 کے اختتام پر نشر ہوا تھا، جس میں انہوں نے حریم فاروق سمیت دوسرے اداکاروں کے ہمراہ کام کیا تھا۔

فہد مصطفیٰ نے نوجوانی میں ڈراموں میں اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کا پہلا ڈراما 2003 میں سامنے آیا تھا۔

فہد مصطفیٰ تقریبا 12 سال یعنی 2015 تک ٹی وی ڈراموں میں کام کرتے رہے، اس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے پوری توجہ فلموں کی اداکاری اور پروڈکشن پر دی تھی۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران فہد مصطفیٰ نے متعدد فلموں میں کام کیا اور درجنوں ڈراموں اور فلموں کو پروڈیوس بھی کیا اور اب انہوں نے ٹی وی پر بطور اداکار بھی واپسی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025