• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری

شائع July 8, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو آسان اقساط اور رعایتی نرخوں پر سولر پینل فراہم کرنے کی منظوری دے دی اور عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری کے لیے کل کابینہ کا اجلاس بلا لیا۔

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو سولر کے لیے بغیر سود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے اور سولرپینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی، 10 فیصد صارف دے گا۔

سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے جہاں سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہو گی اور پینل صرف حکومت دے فراہم کرے گی۔

صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا اور شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دیے جائیں گے۔

حکومت نے بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024