• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا

شائع July 8, 2024
فائل فوٹو: aiks
فائل فوٹو: aiks

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز منگل 9 جولائی کو شام 5 بجے طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں کے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نظیر بھٹو، سائفر کیس اور 9مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر ہم کتنی بینظیر، کتنے لیاقت علی خان، کتنے بھٹو قربان کریں گے؟

22 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024