• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

شائع July 8, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ترجمان ترجمان سندھ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت میں ایک اسنارکل اور 6 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا۔

قبل ازیں، ترجمان بتایا تھا کہ آگ چوتھی منزل سے پانچویں منزل تک پہنچ گی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فلور پر دھویں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122 کی 2 فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں اور دو باؤزر بھی موجود ہیں۔

فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024