• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

ڈائمنڈ لیگ پیرس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام

شائع July 7, 2024
ایتھلیٹ ارشد ندیم— فائل فوٹو: ایکس
ایتھلیٹ ارشد ندیم— فائل فوٹو: ایکس

ڈائمنڈ لیگ پیرس 2024 میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام رہے اور چوتھی پوزیشن حاصل کر سکے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیرس ڈائمنڈ لیگ میں جیولین تھرو کی کیٹیگری میں ارشد ندیم کوئی بھی میڈل نہ جیت سکے۔

ایونٹ میں ارشد ندیم نے پانچ بار تھرو کی جس میں پہلی بار 74.11، دوسری کوشش میں 80.28 میٹر اور تیسری بار 82.7 میٹر کی تھرو کی۔

اپنی چوتھی باری میں وہ 82.17 جبکہ پانچویں کوشش میں 84.21 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب ہو سکے۔

ارشد ندیم کی ایونٹ کی سب سے بہترین تھرو 84.21 میٹر کی رہی۔

جرمنی کے جولین ویبر نے 85.91 میٹر کی تھرو کے ساتھ سب سے بڑی تھرو کی اور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم ایونٹ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس لوٹیں گے اور وطن واپسی پر دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

ارشد ندیم کا اگلا ہدف پیرس اولمپکس ہے جس کے لیے وہ قومی دستے کے ہمراہ 24 جولائی کو روانہ ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024