• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن کے طلبا بڑی تعداد میں فیل

شائع July 7, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پاکستان کی سب سے قدیم طبی درسگاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن ڈگری پروگرامز میں شرکت کرنے والے طلبہ کی بڑی تعداد فیل ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن کے ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز فیل ہو گئے جس پر میڈیکل کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی کے ایم ایس آرتھوپیڈک سرجری پارٹ ٹو کے چاروں امیدوار فیل ہوگئے جبکہ ایم ایس پلاسٹک سرجری پارٹ ٹو میں حصہ لینے والے امیدوار بھی پاس نہ ہو سکے۔

ایم ایس نیورو سرجری فائنل امتحان میں بھی سارے امیدوار ناکام رہے ایم ڈی پلمونالوجی فائنل امتحان میں حصہ لینے والے تمام امیدوار بھی فیل قرار دیے گئے۔

اسی طرح ایم ڈی انٹرنل میڈیسن فائنل امتحان میں حصہ لینے والا کوئی بھی امیدوار پاس نہ ہو سکا جبکہ ایم ایس جنرل سرجری فائنل امتحان میں حصہ لینے میں 8 امیدواروں میں سے صرف ایک ہی پاس قرار پایا۔

ایم ایس یوروالوجی پارٹ تھری، ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری فائنل امتحان میں چار میں سے صرف ایک جبکہ ایم ڈی کارڈیالوجی پارٹ ٹو میں 5 میں سے صرف ایک امیدوار کامیاب قرار پایا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025