• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

روس میں شدید گرمی کا راج، 7 بچوں سمیت 49 افراد پانی میں ڈوب گئے

شائع July 7, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے کہا کہ ملک کے بڑے حصوں میں شدید گرمی کے باعث ہفتے کو روس بھر 7 بچوں سمیت 49 افراد پانی میں ڈوب گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک پانی میں ڈوبنے کے کل 65 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 49 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی دن روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا نے پانی میں ڈوبنے کے 10 واقعات رپورٹ کیے تھے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران، روسیوں نے ایک صدی سے زائد عرصے میں دیکھے گے گرم ترین موسموں کا سامنا کیا، جہاں ماسکو میں 1917 کا گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور دنیا کے سب سے بڑے ملک کے شہروں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس (95 فارن ہائیٹ) سے تجاوز کرگیا۔

روس کی سروس برائے ہائیڈرو میٹرولوجی نے جمعے کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ہفتے کے آخر میں روس کے بیشتر یورپی حصوں میں غیر معمولی گرمی کی توقع کی جا رہی ہے جہاں کچھ جگہوں پر درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس (104 فارن ہائیٹ) سے تجاوز کرجائے گا۔

ہنگامی وزارت نے بتایا کہ وسطی روس میں نزنی نوگوروڈ کے علاقے میں ایک 10 سالہ بچی وولگا دریا میں ڈوب گئی اور اس کی 6 سالہ بہن لاپتا ہو گئی، غوطہ خور ابھی تک اس کی تلاش کر رہے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ دریائے وولگا اور یورال پہاڑوں کے درمیان واقع بشکریا کے علاقے میں بھی 3 افراد ڈوب گئے، جن میں ایک 16 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024