ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دے دی

شائع July 7, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرادیا، شرجیل خان شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ رہے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر دو 243 رنز بنائے، جس کے جواب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم 9 وکٹ پر 175 رنز ہی بناسکی۔

اس سے قبل انڈیا چیمپئنز کے کپتان یووراج سنگھ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان چیمپئنز کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

کامران اکمل 77 اور شرجیل خان نے 30 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا چیمپئنز کی جانب سے آر پی سنگھ، دھول کلکرنی، پون نیگی اور انوریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 175 رنز ہی بناسکی، بھارت کی جانب سے سریش رائنا 52 ، امباتی رائیڈو 39 اور روبن اوتھاپا 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان لیجنڈز کی جانب سے شعیب ملک، وہاب ریاض نے 3 ،3 جب کہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی، جب کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، وہ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا لیجنڈز کو بھی شکست دے چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024