• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

بٹ کوائن کی قدر میں سال کی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کا خدشہ

شائع July 6, 2024
فائل فوٹو:رائٹرز
فائل فوٹو:رائٹرز

بٹ کوائن کی قدر میں جمعے کو سال کے دوران ہفتہ وار سب سے بڑی کمی کا خدشہ ہے جب کہ تاجر غیر فعال جاپانی ایکسچینج ایم ٹی گوکس سے ممکنہ طور پر شیئرز فروخت کرنے اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد فائدہ اٹھانے والے عناصر کی جانب سے مزید حصص کی فروخت کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کریپٹو کرنسی کی قدر ایک دن کے دوران 8 فیصد تک کم ہوکر 53ہزار 523 سو ڈالر ہوگئی جو کہ فروری کے آواخر کے بعد سب سے کم ہے۔

یہ کمی ہفتہ وار بنیاد پر 12 فیصد سے زیادہ سے تھی جو نومبر 2022 کے بعد سب سے بڑی کمی تھی۔

مد مقابل کرنسی اتھر اپنی قدر میں 9 فیصد کمی کے بعد 2 ہزار 841 سو ڈالر پر آگئی جو 2 ماہ کی کم ترین قدر ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ایم ٹی گوکس جو کہ ایک دہائی قبل اپنے انہدام سے پہلے کرپٹ کرنسی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج مارکیٹ تھی، اپنے قرض دہندگان کو بٹ کوائن کی واپسی شروع کر سکتی ہے جو ممکنہ طور پر فروخت کنندگان ہوسکتے ہیں جب کہ اس کے شیئرز کی مالیت 2014 میں چند سو ڈالر تھی۔

آئی سی کے مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور نے کہا کہ فروخت کا دباؤ اب بھی غیر فعال ایکسچینج سے قرض دہندگان کی جانب سے شیئرز کی فروخت سے متعلق ہے۔

اس کے علاوہ معاشی تجزیہ کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار کے طور پر تبدیل کیے جانے کے امکان کے باعث پیدا ہونے والی تشویش پر بھی روشنی ڈالی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024