• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیر اعلی نے سندھ کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی، مصطفیٰ کمال

شائع July 6, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے سندھ کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے ترقی کرنے کے تمام دعووں کو مسترد کرتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان کے مطابق سندھ دنیا میں انسانوں کے رہنے کی جگہ بن گئی ہے، وزیراعلی کہتے ہیں سندھ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں صرف آنکھوں میں دھول جھونکی۔

مصطفیٰ کمال نے اشتہارات کی مد میں اربوں روپے خرچ کرنے پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے طنز کیا کہ عملی کام کرکے دکھائیں تو اشتہارات دے کر لوگوں کو بتانا نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ گھوسٹ ٹیچرز کا سنتے تھے لیکن ان کی اپنی رپورٹ ہے کہ سندھ میں 11 ہزار اسکول گھوسٹ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024