• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

ریفائنری پالیسی 2023 کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری

شائع July 5, 2024
پالیسی سے ریفائنریز کی اپ گریڈیشن میں مدد ملے گی — فوٹو: پی آئی ڈی
پالیسی سے ریفائنریز کی اپ گریڈیشن میں مدد ملے گی — فوٹو: پی آئی ڈی

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ریفائنری پالیسی 2023 کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کمیٹی نے ریفائنری پالیسی 2023 کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔

پالیسی سے ریفائنریز کی اپ گریڈیشن میں مدد ملے گی۔

کمیٹی کو بجلی کے شعبے کی جولائی 2023 سے مئی 2024 تک کے گردشی قرضے کی مفصل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2024 تک بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 2 ہزار 655 ارب روپے رہا۔

کمیٹی نے نجی شعبے کے چھوٹے آبی منصوبوں کے لیے پاور پالیسی 2015 کے تحت میعادی سیکیورٹی پیکج ڈاکومنٹ کی منظوری بھی دی ہے، جس کا مقصد نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024