• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

غیر قانونی اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

شائع July 5, 2024
—  فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ شراب برآمدگی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال رانجھا نے کی۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور اور ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کی جانب سے 342 کے سوالنامے کا جواب جمع نہ کروایا جاسکا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں، اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بنی گالہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی گاڑی سے 5 کلاشنکوف اسالٹ رائفلز، ایک پستول، 6 میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دو لائسنس یافتہ کلاشنکوف رائفلوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے، اور گاڑی میں اسلحہ کا لائسنس موجود تھا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ شراب کی بوتل میں شہد لے کر جا رہے تھے جسے پولیس اہلکاروں نے ضبط کر لیا۔

آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں جج عبدالغفور کاکڑ کے رخصت پر ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

شریک ملزم اسد فاروق پیش ہوئے اور حاضری لگائی، عدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مبینہ آڈیو لیک

یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔

مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور اس شخص سے کہہ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟

دوسرا شخص: سر پوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں۔

علی امین گنڈا پور: بندوقیں کتنی ہیں؟

دوسرا شخص: بہت ہیں۔

علی امین گنڈا پور: لائسنس؟

دوسرا شخص: لائسنس بھی بہت ہیں۔

علی امین گنڈا پور: بندے؟

دوسرا شخص: بندے بھی جتنی چاہیں ہوں گے سر۔

علی امین گنڈا پور: اچھا ہم یہاں ساتھ ہی قریبی کالونی میں کیمپ لگا رہے ہیں۔

دوسرا شخص: ہمارے ہاں؟

علی امین گنڈا پور: بارڈر پر، بارڈر پر، اسلام آباد کے بارڈر پر ٹول پلازہ کی لیفٹ سائیڈ پر، کون سی جگہ ہے، ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل۔

دوسرا شخص: ٹاپ بھی، کیپٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں۔

علی امین گنڈاپور: ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے نا۔

دوسرا شخص: ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے، میں نے آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔

علی امین گنڈاپور: وہ مجھے ملا ہوا ہے، آپ بندے اور سامان وہاں پر ریڈی رکھیں۔

دوسرا شخص: ٹھیک ہے سر، کوئی ایشو نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور: بس پھر رابطے میں ہیں، ان شا اللہ

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024