• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:35pm
  • LHR: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:28pm Maghrib 6:13pm

کوپا امریکا 2024ء: لیونل میسی کی ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا

شائع July 5, 2024
ایمی مارٹنیز نے یکے بعد دیگرے دو پینلٹیز سیو کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا
ایمی مارٹنیز نے یکے بعد دیگرے دو پینلٹیز سیو کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا

کوپا امریکا 2024ء کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں پہلے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، پینلٹیز شوٹ آؤٹ پر ایکواڈور کو 2-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پہلے ہاف کے 35ویں منٹ میں ارجنٹینا کو لیسانڈرو مارٹنیز کے گول کی بدولت برتری حاصل ہوئی جوکہ مقررہ وقت تک قائم رہی اور ارجنٹینا جیت کے قریب تھی لیکن انجری ٹائم کے پہلے ہی منٹ یعنی 1+90 منٹ میں ایکواڈور نے گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔

میچ میں 30 منٹ کا اضافی وقت ملا جس میں دونوں ٹیمیں گول اسکور نہیں کرپائیں، اور میچ پینلٹیز شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔

لیونل میسی انجری کے باعث پیرو کے خلاف آخری گروپ میچ میں شرکت نہیں کرپائے تھے لیکن اس میچ میں انہوں نے قومی ٹیم کی طرف سے کھیلا لیکن وہ گول اسکور نہیں کرپائے۔

کپتان لیونل میسی سب سے پہلے پینلٹی لینے آئے لیکن انہوں نے پینلٹی کِک ضائع کردی، اس کے بعد فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو ارجنٹائن گول کیپر ایمی مارٹینیز نے یکے بعد دیگرے دو پینلٹیز سیو کرکے 2-4 سے جیت کو یقینی بنایا۔

رواں ہفتے یورو 2024ء میں کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اضافی وقت میں پینلٹی کِک مس کی تھی جوکہ ان کی ٹیم کو پینلٹی شوٹ آؤٹ سے پہلے ہی فتح دلوا سکتی تھی جس کے بعد وہ روئے بھی لیکن پینلٹی شوٹ آؤٹ پر سب سے پہلے پینلٹی لینے آئے اور اس پر گول اسکور کر کے شائقین سے پینلٹی کِک مس کرنے پر معذرت کی۔

واضح رہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے کوپا امریکا ٹورنامنٹ میں براعظم شمالی اور جنوبی امریکا کی 16 فٹبال ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، امریکا میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جون کو ہوا تھا جس کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب یورپیئن چیمپیئن شپ کے مقابلے بھی جاری ہیں جن میں یورپ کی 24 فٹبال ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل آج میزبان ملک جرمنی اور اسپین کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024