• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:20pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:11pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:20pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:11pm

ایبٹ آباد سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق

شائع July 4, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ایبٹ آباد سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے سے ٹائپ-1 وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے جمعرات کو ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے بنائی گئی ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں ٹائپ 1 وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس ماحولیاتی نمونے کی تصدیق کے بعد سال 2024 میں پولیو سے متاثرہ اضلاع کی کل تعداد 49 ہو گئی ہے۔

ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ماحولیاتی نمونہ 12 جون 2024 کو ’کالا پل شیخ ال بندی‘ کی ماحولیاتی نمونہ جمع کرنے کی سائٹ سے اکٹھا کیا گیا تھا۔

ضلع ایبٹ آباد سے اس سال یہ پہلا مثبت نمونہ ہے، اس وائرس کی YB3A کلسٹر کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے اور یہ 3 جون 2024 کو اسلام آباد میں ماحولیاتی نمونے میں پائے جانے والے وائرس سے 99.44 فیصد جینیاتی طور پر منسلک ہے۔

ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کی وجہ ممکنہ وجہ موجودہ موسم گرما کے دوران پاکستان بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد میں ایبٹ آباد شہر آمد ہو سکتی ہے کیونکہ اس وقت سیاحوں کی ریکارڈ ان علاقوں میں موجود ہے۔

ایبٹ آباد شہر میں گزشتہ دو ماہ سے سیاحوں کی آمد عروج پر ہے کیونکہ بالائی علاقوں کا رخ کرنے کے لیے سیاح عموماً اس شہر کو بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے مزید تصدیق کی کہ پولیو کے خاتمے کے خلاف قومی سطح کی تمام مہم ضلع ایبٹ آباد میں بھی بغیر کسی وقفے کے منعقد کی گئیں اور یہ ممکنہ طور پر دوسرے شہروں سے آنے والے شہریوں کی وجہ سے منتقل ہوا ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جولائی 2024
کارٹون : 16 جولائی 2024