• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am

پانی مافیا کا سرغنہ چوری کا پانی بیچ کر ارب پتی بن گیا

شائع July 4, 2024
پانی چور ٹینکر مافیا کا مرکزی کردار شکیل مہر— فوٹو: ڈان نیوز
پانی چور ٹینکر مافیا کا مرکزی کردار شکیل مہر— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں ایک جانب جہاں عوام پانی کو ترس رہے ہیں تو دوسری جانب پانی مافیا کا سرغنہ چوری کا پانی بیچ کر ارب پتی بن گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پانی چور ٹینکر مافیا کا مرکزی کردار پانی بیچ بیچ کر کروڑوں روپے کے اثاثے کا مالک بن گیا۔

پانی مافیا نے کے سرغنہ شکیل مہر نے کچھ عرصہ قبل دوران حراست اعتراف کیا تھا کہ چوری کا پانی بیچ کر ڈیفنس میں بنگلے، پیٹرول پمپس، بڑے ٹینکرز، اور کوچز سمیت کروڑوں کے اثاثے بنائے۔

شکیل مہر نے سائٹ ایریا، نیوکراچی اور کورنگی کے صنعتی علاقوں میں پانی چوری کا نیٹ ورک چلانے کا بھی اعتراف کیا تھا۔ سرکاری زرائع کے مطابق پانی مافیا کا سرغنہ شکیل مہر کچھ ماہ قبل پکڑا گیا تھا لیکن پانی چوری کے کئی مقدمات میں وہ ضمانت حاصل کرچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024