• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

درفشاں سلیم کو نہیں جانتی، متھیرا

شائع July 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا کی جانب سے معروف اداکارہ درفشاں سلیم کو نہ پہچان پانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں متھیرا سے ایک پروگرام کے دوران سوالات کیے گئے کہ کس اداکارہ کے ساتھ کون سا اداکار اسکرین پر بہتر دکھائی دیتا ہے۔

مذکورہ کلپ میں متھیرا نے کہا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ بلال عباس خان اچھے لگیں گے، دونوں ہی اچھے اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر خوبصورت بے بی بے بی لگتی ہیں جب کہ بلال عباس خان بھی اسی طرح دکھائی دیتے ہیں، اس لیے دونوں اچھے لگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یشمیٰ گل کے ساتھ سمیع خان اچھے لگیں گے جب کہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ احسن خان اچھے دکھائی دیں گے۔

متھیرا کے مطابق یمنیٰ زیدی اور احسن خان بار بی ڈول کی طرح اسکرین پر نظر آئیں گے۔

جب ان سے درفشاں سلیم سے متعلق پوچھا گیا تو وہ خاموش ہوگئیں اور سوچ میں پڑگئیں کہ وہ کون ہیں؟

میزبان نے متھیرا کو کہا کہ وہ در فشاں سلیم کو نہیں جانتیں؟ جو آج کل بہت مشہور ہو رہی ہیں اور ان کے ہر جگہ چرچے ہیں؟

اس پر متھیرا نے نفی میں جواب دیا اور دلیل دی کہ وہ پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتیں، اس لیے مذکورہ اداکارہ کو نہیں جانتیں۔

اسی دوران متھیرا نے کہا کہ شاید وہ انہیں شکل سے پہچانتی ہوں لیکن انہیں جانتی نہیں۔

اداکارہ نے میزبان سے مطالبہ کیا کہ وہ اگر وہ در فشاں سلیم کی شکل دکھا دیں تو شاید وہ انہیں پہنچان لیں، کیوں کہ وہ واقعی بھی پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتیں، اس لیے اداکارہ کو نہیں پہچانتیں۔

متھیرا نے بتایا کہ ان کے گھر میں پاکستانی ڈرامے نہیں چلتے، صرف نیٹ فلیکس دیکھا جاتا ہے۔

متھیرا کی جانب سے درفشاں سلیم کو نہ پہچان پانے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ متھیرا معروف اداکارہ کو نہیں پہنچانتیں؟

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024