• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کے الیکشن ٹربیونلز نے کام روک دیا

شائع July 4, 2024
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ کے لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے ٹربیونلز سے متعلق فیصلے معطل کرنے کے بعد پنجاب کے الیکشن ٹربیونلز نے کام روک دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 8 ججز بطور الیکشن ٹربیونل کام کر رہے تھے، پرنسپل سیٹ پر 4 ججز، بہاولپور اور راولپنڈی بینچز پر ایک ایک جج بطور الیکشن ٹربیونل کام کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ پر 2 ججز بطور الیکشن ٹربیونل خدمات سر انجام کر رہے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ پر جسٹس شاہد کریم، جسٹس چوہدری محمد اقبال، جسٹس انوار حسین اور جسٹس سلطان تنویر بطور الیکشن ٹربیونل کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق آئندہ سماعت تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل رہے گا، کیس کو زیر التوا رکھا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024