ایجنسیوں کے خلاف جسٹس گل حسن اورنگزیب کا خط، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تردید کردی

شائع July 4, 2024
— فائل/ فوٹو:اسلام آباد ہائی کورٹ ویب سائٹ
— فائل/ فوٹو:اسلام آباد ہائی کورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی فوزیہ صدیقی کے تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ سے سینئر جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھے جانے سے متعلق پوسٹ کی تردید کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 3 جولائی سے فوزیہ صدیقی کے ایکس اکاؤنٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبر شائع کی جا رہی ہے کہ ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کے مندرجات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024